ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چین میں کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے طبی عملے کا متبادل ربوٹ تیار

datetime 7  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چینی یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو کورونا وائرس کا علاج کرنے والے طبی عملے کی زندگیاں بچانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محققین کی جانب سے بنایا جانے والا یہ ربورٹ الٹرا ساؤنڈ کرنے کے ساتھ ساتھ مریضوں کے اعضاء سے آنے والی آوازیں (جسے عام طور استھیٹسکوپ سے سنا جاتا ہے) سننے کی

صلاحیت رکھتا ہے۔یہ تمام تر کام عام طور پر ڈاکٹر کی جانب سے سرانجام دیے جاتے ہیں لیکن یہ ربورٹ جو کہ جدید کیمروں سے لیس ہے، اس کی وجہ سے ڈاکٹر کا مریض کے ساتھ ایک ہی کمرے میں ہونا بھی ضروری نہیں ہوگا۔ربورٹ کے چیف ڈیزائنر کا کہنا تھاکہ تمام ڈاکٹرز بے حد بہادر ہیں لیکن یہ وائرس بہت تیزی سے پھیلنے والا وائرس ہے، ہم اس انتہائی خطرناک کام کو سرانجام دینے کے لیے روبوٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس روبوٹ کو بنانے کا خیال اس وقت آیا جب نیا سال شروع ہوتے ہی ووہان میں لاک ڈاؤن ہوگیا تھا اور یہاں وائرس سے متاثرہ افراد اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا تھا۔چیف ڈیزائنر کی ٹیم کے پاس اب دو روبوٹس ہیں جن میں سے ایک ابھی بھی یونیورسٹی کی لیب ٹیم کے پاس ہے جب کہ دوسرا ووہان یونین اسپتال میں ہے جہاں ڈاکٹروں نے اسے استعمال کرنے کی تربیت شروع کی ہے۔چینی میڈیا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ہزاروں کی تعداد پر مشتمل طبی عملہ ووہان میں کام کررہا ہے جب کہ گزشتہ ماہ کے آخر تک ان میں سے 3000 سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 58 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور ایک لاکھ ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…