لاہور(این این آئی) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مقامی ہوٹل میں پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنزکے زیراہتمام کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرڈاکٹرآفتاب اقبال شیخ، ڈاکٹرالطاف چیمہ، ڈاکٹرمظہرالاسلام،ڈاکٹرندیم خواجہ، ڈاکٹرمنظوراحمد، تنظیم کے دیگرعہدیداران، فیملی فزیشنزاورطبی ماہرین کی کثیرتعدادنے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ
ہم پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ہیلتھ پروفیشنلزکیلئے بلاسودقرضے کی معیادبڑھارہے ہیں۔ ابھی تک صوبے میں پچاس لاکھ صحت انصاف کارڈزتقسیم کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مارچ تک بہترّلاکھ خاندانوں کوصحت انصاف کارڈزتقسیم کردئیے جائیں گے۔ ہیلتھ پروفیشنلزطب کی دنیامیں روزگارکے بہترین مواقع فراہم کرسکتے ہیں۔ صحت انصاف کارڈزکیلئے ایک سواسّی نجی ہسپتالوں کوان پینل کیاگیاہے۔ وزیرصحت پنجاب نے مزیدکہاکہ ہیلتھ انشورنس کارڈزسرکاری ملازمین کوبھی دئیے جائیںگے۔ نجی شعبہ میں لوگوں کے پاس چھوٹے ہسپتال بنانے کے بہترین مواقع ہیں۔ حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ کوبھی صحت کے شعبہ میں سہولت دینی چاہئیے۔ الٹراساؤنڈمشین کی علاج معالجہ میں انتہائی اہمیت ہے۔ آج الٹراساؤنڈمشین کی تربیت دیکھ کرخوشی ہورہی ہے۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کانفرنس منعقدکروانے پرپاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنزکومبارکباددی۔اس موقع پر صدرڈاکٹرآفتاب اقبال شیخ نے صوبائی وزیرصحت کی کانفرنس میںآمدپران کاشکریہ اداکیا۔