اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

کرونا وائرس براعظم افریقہ تک جا پہنچا دنیا کے  کتنے ممالک میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ؟جانئے

datetime 15  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ /بیجنگ (این این آئی)چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس براعظم افریقہ تک جا پہنچا مصر میں ہسپتال میں زیر علاج شخص چل بسا ۔عرب میڈیا کے مطابق دنیا کے 25 ممالک میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ، چین سے باہر ہانگ کانگ، فلپائن اور جاپان میں بھی وائرس سے ہلاکت کا کیس سامنے آچکا ہے جس کے بعد وائرس کے براعظم افریقا تک پھیلنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مصر کی وزارت صحت کے ترجمان نے کرونا وائرس کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص ہسپتال میں زیر علاج تھا، اس میں وائرس کی کوئی سنگین علامات نہیں پائی گئی تھیں۔ترجمان کے مطابق حکام نے سرکاری طور پر مسافروں کیلئے تشکیل دئیے گئے پروگرام کے تحت ہلاکت کی تصدیق کی۔مصری وزارت صحت کے مطابق مرنے والا شخص مصر کا شہری نہیں ،اس کی قومیت یا مصر میں داخل ہونے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔خیال رہے کہ چین میں جان لیوا کورونا وائرس کے باعث مزید 143 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہیں ، کووڈ 19 سے متاثر ہونے والے افرد کی تعداد 66492 ہوگئی ہے۔وائرس کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈانوم نے بتایاکہ باوجود اس کے کہ کورونا کے 99 فیصد کیسز چین میں ہیں، یہ وبا دنیا کیلئے سنگین خطرہ قرار ہے اور وائرسز کے اثرات دہشت گردانہ کارروائیوں سے زیادہ سنگین ہو سکتے ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…