ووہان (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کامیابی کے ساتھ جاری ہے، چین میں اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی ایک بڑی تعداد مکمل طور پر صحت یاب ہو گئی ہے، چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے ستائیس جنوری کو کرونا وائرس سے ریکوری کی شرح 1.3 فیصد تھی لیکن 12 فروری کو یہ شرح
بڑھتے ہوئے 10.6 فیصد ہو گئی ہے۔ اس طرح کرونا وائرس سے مریضوں کی ریکوری کی شرح میں 1.3 فیصد سے بڑھ کر 10.6 تک اضافہ ہو گیا ہے۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق کامیاب علاج کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو صحت مند ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔