اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

66لیبارٹریوں کے غیر قانونی طور پر بغیر پیتھالوجسٹ کے کام کرنے کا انکشاف، محکمہ صحت نے دھماکہ خیز حکم جاری کر دیا

datetime 3  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ شہر میں قائم 66لیبارٹریوں کے غیر قانونی طور پر بغیر پیتھالوجسٹ کے کام کرنے کا انکشاف محکمہ صحت نے تین دن کے اندر پیتھالوجسٹ تعینات کرنے کی مہلت دے دی، محکمہ صحت ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں 66ایسی لیبارٹریاں قائم ہیں

جہاں پر پیتھالوجسٹ کے بغیر لوگوں کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، شہر کے وسط میں قائم نجی ہسپتالوں اور دکانوں میں قائم لیبارٹریوں میں بڑی تعداد میں غیر پیشہ ور عملہ لوگوں کے ٹیسٹ کررہے ہیں جن سے ڈاکٹر مختلف امراض کی تشخیص کرتے ہیں،ذرائع نے بتایا کہ شہر کے وسط میں قائم سلیم میڈیکل کمپلکس میں 11،جناح روڈ پر 10،سیٹلائٹ ٹاؤن میں 6،پشتون آباد میں 4،نواں کلی،علمدار روڈ، پٹیل روڈ، اور سریاب روڈ پر تین، تین،زرغون روڈ، الگیلانی روڈ، طوغی روڈ، خروٹ آبادمیں دو،دو،آرچر روڈ،مسجد روڈ، عالمو چوک، یٹ روڈ، عدالت روڈ پر ایک ایک جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں 10ایسی لیبارٹریاں قائم ہیں جہاں پر بغیر پیتھالوجسٹ کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں محکمہ صحت کی جانب سے لیبارٹر ی قائم کرنے کے لئے پیتھالوجسٹ کی تعیناتی لازمی ہے جسکی خلاف ورزی سنگین جرم ہے،ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے تمام لیبارٹریوں کو تین دن میں پیتھالوجسٹ تعینات کرنے کی مہلت دے دی گئی ہے جس کے بعد غیر قانونی طور پر قائم لیباٹریوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…