جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

چین میں چاروں پاکستانی بچے تیزی سے بہتر ہورہے ہیں، خوشخبری سنادی گئی

datetime 31  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ نقل مکانی کرنے سے بیماری بڑھ سکتی ہے ہمارے پاس بیماریوں سے بچنے کے حوالے سے کوئی بھی سہولت نہیں چائنہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں چاروں پاکستانی بچے تیزی سے بہتر ہورہے ہیں۔

جمعہ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا چیئرمین خالد مگسی کی صدارت میں اجلاس ہوا اجلاس میں وزیراعظم کے معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوے بتایا کہ چائنہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پانچ سو اڑتیس پاکستانی بچے چائنہ کے شہر ووہان میں موجود ہیں چائنہ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی طلباء کو مکمل تحفظ اور تعاون کر رہے ہیں،کرونا وائرس سے متاثرہ چاروں پاکستانی بچے تیزی سے بہتر ہورہے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ووہان شہر سے نقل مکانی کرنے سے بیماری بڑھ سکتی ہے۔ہمارے پاس بیماریوں سے بچنے کے حوالے سے کوئی بھی سہولت نہیں ووہان میں 6 کروڑ لوگ موجود ہیں بیماریوں کو روکنے کیلئئے لوگوں کو وہاں سے باہر نہیں نکال رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چائنہ کی فلائٹ ابھی تک پاکستان نہیں پہنچی، چائنہ کی فلائٹس 3 فروری سے واپس آرہی ہیں،جس کی وجہ سے بہت اہم اقدامات کیئے جارہے ہیں، تمام ایئرپورٹس اور اسپتالوں میں انکے چیک اپ کے حوالے سے انتظامات کر رہے ہیں ایئرپورٹس پر تھرمواسکینر کیلئے چیک اپ کر رہے ہیں ایک مخصوص ٹیمپریچر کے علاوہ اگر زیادہ ٹیمپریچر ہوا تو اسکو چیک اپ کے لیئے الگ مقام پر رکھا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…