ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

نوجوانی میں بڑھاپا،موبائل کا استعمال چپکے چپکے آپ کا کونسا بڑا نقصان کر رہا ہے؟ ماہرین نے انتباہ جاری کر دیا

datetime 19  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپنے کمپیوٹر اور موبائل فونز کی اسکرین کے سامنے گھنٹوں گزارنا چہرے پر جھریوں کو وقت سے دس سال قبل ہی نمودار کرنے کا باعث بن سکتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ قبل از وقت بڑھاپا طاری ہوسکتا ہے۔یہ انتباہ برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔ تحقیق کے مطابق گھنٹوں تک اسکرینز کے سامنے وقت گزارنا نوجوانی میں ہی جھریوں کے سامنے آنے کا باعث بن سکتا ہے۔تحقیق میں بتایا کہ آج کل نوجوانوں کے چہروں پر قبل از وقت بڑھاپے کے آثار نمودار

ہونے کی ذمہ داری بہت زیادہ وقت اسکرینوں کے سامنے گزارنا ہے۔تحقیق کے مطابق بہت جلد وہ وقت آئے گا جب صرف 25 سال کی عمر میں ہی نوجوانوں کو جھریوں سے نجات کے لیے طبی مدد لینا پڑا کرے گی۔محققین کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ایسے نوجوانوں کی تعداد میں چار گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جن کے چہروں پر جھریاں نمودار ہوچکی ہیں حالانکہ ایسا ہونا عام حالات میں ممکن نہیں ہوتا۔انہوں نے بتایا کہ اس کی وجہ اسکرینوں کے سامنے اپنا زیادہ وقت گزارنا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…