اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی ہدایت پر ادویات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ۔ منگل کو وفاقی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،ابتدائی طور پر 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے،وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں
15 فیصد کمی کی منظوری کا اعلان کیا تھا، قیمتوں میں کمی ڈرگ ریگولیٹری ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی،وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو قیمتوں میں کمی پر فوری عملدرآمد کرانے کا حکم دیتے ہوئے مقرر کردہ قیمت سے زائد رقم وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ۔