شیخوپورہ(این این آئی)عطائی ڈاکٹرنے ڈلیوری کے بعد کاٹن اور سیزر پیٹ میں ہی رہنے دیا اور آپریشن بند کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محنت کش محمد آصف کی بیوی حاملہ تھی جسے ڈلیوری کیس کے لئے الحفیظ مٹرنٹی ہوم فیروز وٹواں لایا گیاعطائی ڈاکٹر اسحاق اور اس کی
بیوی سکینہ بی بی نے فوری طور پر چالیس ہزار روپے جمع کروانے کا حکم صادر کردیاشوہر محمد آصف نے بتایا عطائی ڈاکٹر اسحاق اور ایک اور شخص نے آپریشن کیا تو بیٹی پیدا ہوئی آپریشن بند کرتے وقت سیزر اورکاٹن اندر ہی چھوڑ کر آپریشن بند کر دیا گیا ۔محمد آصف تکلیف اور پیٹ کے پھول جانے کے باعث سکینہ بی بی کو لاہور کے میو ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں پر موجود ڈاکٹروں نے مریضہ کا دوبارہ آپریشن کر کے اندر سے کاٹن او سیزر برآمد کرلی محمد آصف غریب محنت کش کی تین بیٹیوں کی ماں بسترِ مرگ پر پڑی زندگی اور موت سے لڑ رہی ہے اور انصاف دلانے کے لیے کسی مسیحا کی منتظر ہے الحفیظ گائنی ہسپتال کے مالک محمد اسحاق اور انتظامیہ کے خلاف کارروائی کے لیے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو تحریری درخواست دے دی غریب محنت کش محمد آصف اپنی تین بیٹیوں کے ہمراہ ایک دو مرلے کے کرائے کے مکان میں رہائش پذیرہیں-