اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان میڈیکل کمیشن نے ایم بی بی ایس کورس کو کلیئر کرنے کیلئے چار امتحانی چانس کو ختم کردیا ، پاکستان میڈیکل کمیشن ( پی ایم سی ) نے اس بات کا اختیار یونیورسٹیز کو دے دیا ہے کہ میڈیکل کے طالبعلموں کو امتحان کلیئر کرنے کیلئے کتنے چانس فراہم کیے جائینگے ۔
پی ایم سی کے مطابق اب طالبہ و طالبات کے پہلے بنیادی امتحان کے نتائج پر اس بات کا فیصلہ یونیورسٹی خود کرے گی کہ طالبعلم کو مزید مواقع فراہم کرنے ہیں کہ نہیں کیونکہ پاکستان میڈیکل کمیشن کے مطابق جوطالب علم میڈیکل کی پڑھائی کے بنیادی امتحان کو نہ کلیئر کرسکیں وہ کلینکل پڑھائی میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے اس اقدام سے یونیورسٹیز کی کارکردگی پر بھی چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا بہت ہی نامور یونیورسٹیز جیسے کہ آغا خان یونیورسٹی اور شفاء میڈیکل کالج اپنی لمیٹڈ سیٹوں سے زیادہ طالبعلموں کو داخلے فراہم کرکے دبائو ڈال رہے ہیں اس سلسلے میں اس اقدام سے بہت حد تک کمی واقع ہوگی صدر پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی ) ڈاکٹر ارشر قاضی کا کہنا ہے کہ وہ اب اس معاملے میں کچھ نہیں کرسکتے کہ یونیورسٹیز خود اب اس بات کا فیصلہ کریں گی کہ طالبعلم کو دوسرا موقع دینا ہے کہ نہیںمزید کہنا تھا کہ اگر طالبعلم میڈیکل کے بنیادی امتحان میں فیل ہوجاتے ہیں تو وہ ڈاکٹر نہیں بن سکتے کیونکہ دوسرا مرحلہ کلینکل پڑھائی کا ہے جو کہ اس سے زیادہ مشکل ہے اور جو طالبعلم بنیادی پڑھائی کے امتحان کو پاس کرلیں وہ ان کے پاس اگلے مرحلے میں مزید امتحان دینے کے چانس ہوں گے اس اقدام سے ایم بی بی ایس اور بی ای ایس کی پڑھائی کے معیار میں مزید بہتری آئے گی .