اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شیخوپورہ کے نجی ہسپتال میں گھناؤنے دھندے کا انکشاف ۔نجی ٹی وی کے مطابق ہسپتال کا عملہ زچگی آپریشن کے دوران خواتین کی ویڈیوز بنا کر انھیں بلیک میل کرتا ہے۔ذرائع کے مطابق شیخوپورہ ہسپتال کا عملہ خواتین کے آپریشن کرتے ہوئے ویڈیوز بناتا ہے، ۔ خواتین کے زچگی کے
آپریشن کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آ گئی ہیں۔قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر اہلخانہ کو بلیک میل کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ان گھناؤنی حرکتوں کا انکشاف ہوتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے ہسپتال کو سربمہر کر دیا ہے جبکہ ہسپتال کا تمام ریکارڈ اور ویڈیوز بھی قبضہ میں لے لی گئیں۔