کراچی(این این آئی)کینیڈین ماہرین صحت نے کہاہے کہ ہفتے میں چار بار انڈوں کا استعمال ذیا بیطس کے خطرات کو کم کردیتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیکل ایکسپریس کی رپورٹ میں یونی ورسٹی آف کولمبیا کی ایک تحقیق شائع کی گئی ہے۔
یونیورسٹی آف کولمبیا کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ انڈوں کا ہفتے میں چارباراستعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خطرے کو چالیس فیصد تک کم کردیتاہے۔ماہرین کے مطابق چار بار سے زیادہ انڈے کھانے سے ذیابیطس سے بچاؤکی شرح میں اضافہ نہیں ہوتا تاہم ہر چیز کا استعمال اعتدال میں رہ کرکرنا چاہیے۔