اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

موٹاپا، تمباکو نوشی اورشوگر سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ کام اپنی  زندگی کا حصہ بنا لیں ، ماہرین نے زبردست طریقہ کار بتا دیا

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)روزانہ کچھ دیر چہل قدمی یا سائیکل چلانا ہارٹ اٹیک کے خطرے میں کمی لانے میں مدد دے سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔لیڈز یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی سرگرمیاں صحت کو اہم فوائد پہنچانے میں

مدد دیتی ہیں۔اس تحقیق کے دوران برطانیہ کے 4 کروڑ 30 لاکھ افراد کے ڈیٹا کو دیکھ کر یہ نتیجہ نکالا گیا جو لوگ پیدل چلنے یا سائیکل کو ترجیح دیتے ہیں، ان میں ہارٹ اٹیک کی شرح دیگر افراد کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔محققین کے مطابق 2011 میں ایسے علاقے جہاں لوگ پیدل چلنے یا سائیکل کو سفر کے لیے ترجیح دیتے ہیں، وہاں اگلے 2 سال میں مردوں اور خواتین میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی،تحقیق میں بتایا گیا کہ امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے بڑے عناصر میں ورزش سے دوری، موٹاپا، تمباکو نوشی اور ذیابیطس شامل ہیں اور ان سب کو مدنظر رکھنے کے بعد یہ نتیجہ نکالا گیا کہ چہل قدمی یا سائیکل کا انتخاب صحت کو اضافی فائدہ پہنچاتا ہے۔مردوں اور خواتین دونوں اس طریقہ کار پر عمل کرکے ہارٹ اٹیک کا خطرہ 1.7 فیصد کم کرسکتے ہیں۔جریدے یورپین جرنل آف پرینیٹیو کارڈیالوجی میں شائع تحقیق میں شامل محقق الیسٹر برآنی نے بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ سفر کے لیے پیدل چلنا بھی ورزش ہی ہے جو ہارٹ اٹیک کی سطح میں کمی لاتا ہے۔ورزش کو معمول بنانے کے فوائد لاتعداد ہیں اور ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے جو لوگوں کو زیادہ متحرک کرنے میں مدد دیں۔‎

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…