جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

انڈے  کھانے سے کونسے موذی مرض سے بچا جا سکتا ہے؟نئی تحقیق میں ماہرین نے شاندار پیش گوئی کر دی 

datetime 20  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ایک ہفتے میں 4 بار انڈوں کا استعمال ذیابیطس یعنی شوگر میں مبتلا ہونے کے خطرے کو کافی حد تک کم کردیتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریسرچرزنے بتایاکہ اگر ناشتے میں بھی انڈے کھائے جائیں تو ذیابطیس کے مریضوں کے لیے یہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔انڈوں میں اگرچہ قدرتی طور پر کولیسٹرول کی مقدار کافی ہوتی ہے مگر ان کا استعمال جان لیوا ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ لگ بھگ 40 فیصد تک کم کردیتا ہے۔انڈے دنیا بھر میں پھیلتی اس وباء کی روک تھام کے

لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔انڈوں میں شامل غذائی اجزاء جسم میں چینی یا شوگر کو جذب ہونے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔جو لوگ ہفتے میں 4 بار انڈوں کا استعمال کرتے ہیں ان میں اس جان لیوا مرض کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 38 فیصد کم ہوتا ہے جو اسے کھانا پسند نہیں کرتے۔ہفتے میں 4 سے زیادہ انڈے کھانے سے ذیابیطس سے بچائو کی شرح میں اضافہ نہیں ہوتا تاہم اہم بات یہ ہے کہ آپ انڈوں کو کسی بھی شکل میں استعمال کریں فائدہ ضرور ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…