منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سردی کی وجہ سے دل میں درد ، زیادہ پسینہ ، ہاتھ پیر سن ہو جائیں تو اس کا سے بچاو کیلئے کیا کریں؟ ماہرین نے احتیاطی تدابیر بتادیں

datetime 3  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)موسمِ سرما میں عام بیماریوں کے ساتھ بعض دوسرے امراض میں بھی شدت آسکتی ہے، اس موسم میں عارضہ قلب کے مریضوں میں بھی سینے اور دل میں درد کی شکایت بڑھ سکتی ہے جس کی مختلف وجوہات ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سردیوں میں خون کی نالیاں کسی

حد تک سکڑ یا تنگ ہو جاتی ہیں جس کے نتیجے میں خون کی گردش متاثر ہوتی ہے۔ اس موسم میں خون کی نالیوں میں کھانوں کی چکنائی بھی گردش میں رکاوٹ ڈالتی ہے اور دل کو مناسب مقدار نہیں پہنچتی جس کی وجہ سے اس عضو کو زیادہ طاقت سے اپنا کام کرنا پڑتا ہے اور یہی وہ مسئلہ ہے جو کسی بھی مریض کو درد اور طبی پیچیدگی سے دوچار کر سکتا ہے۔سردیوں میں عارضہ قلب میں مبتلا افراد کو آرام کرتے ہوئے یا سو کر اٹھنے پر سینے اور دل میں درد کا احساس اور اس تکلیف کا آدھے گھنٹے سے زائد برقرار رہنا، اسی طرح گھبراہٹ محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ پیروں کا سن ہو جانا، اچانک بہت زیادہ پسینہ آنا اور بے چینی کے ساتھ نیند اور غنودگی محسوس کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ موسم کے زیرِ اثر ہیں ایسے افراد کو سردیوں کے موسم میں اپنی غذا اور خوراک پر توجہ دینے کے ساتھ تمام وہ تدابیر اختیار کرنی چاہئیں جن سے دل کی کارکردگی متاثر نہ ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…