مقناطیسی گیندیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں، بچی کے پیٹ  میں 37 مقناطیسی گیندیں موجود  ، معدے میں سوراخ ہو گئے

3  دسمبر‬‮  2019

چانگشا (این این آئی)چینی شہر چانگشا میں 3 سالہ بچی نے کھیلنے والی چھوٹی مقناطیسی گیندیں نگل لیں جس کے باعث بچی کی حالت بگڑ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 3 سالہ بچی کو اچانک پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث چانگشا کے ہنان چلڈرنز اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز بچی کا معائنہ کرنے کے بعد حیران رہ گئے۔ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ 3 سالہ بچی کے پیٹ میں 37  مقناطیسی گیندیں موجود تھیں

جو کہ اسکین میں ایک ساتھ جْڑے ہوئے ایک بریسلیٹ کی طرح نظر آرہی تھیں اور ان مقناطیسی گیندوں نے بچی کے معدے میں 5 سوراخ کردیے تھے۔ڈاکٹر نے کہا کہ بچی کے معدے کے اسکین کے بعد معلوم ہوا کہ یہ مقناطیسی گیندیں جنہیںبکی بالز بھی کہا جاتا ہے یہ قوتِ کشش کی وجہ سے آپس میں جْڑ گئیں تھیں اور دِکھنے میں ایک بریسلیٹ نما لگ رہی تھیں۔ڈاکٹرز نے 3 سالہ بچی کے معدے سے فوری طور پر 37  مقناطیسی گیندیں نکالیں جس کے بعد اس کی ایک اور سرجری کر کے معدے کے سوراخوں کو ٹھیک کیا گیا۔بچی کے والدین نے بتایا کہ یہ بکی بالز ان کے 12 سالہ بڑے بھائی کی تھیں جس سے وہ کھیلا کرتے تھے وار ان کی غیر موجودگی میں 3 سالہ بچی نے انہیں نگل لیا ہوگا۔ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ مقناطیسی گیندیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھنے چاہیں کیونکہ یہ 10 انچ کے فاصلے سے دوسری مقناطیسی گیندوں کو اپنی جانب کھینچ لیتی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ بچی کے معدے میں متعدد سوراخ ہوئے کیونکہ یہ ساری گیندیں ایک دوسرے کو آپس میں کھینچ رہی تھیں اور اس وجہ سے بچی کا معدہ متاثر ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…