پاکستان سے ایڈز جیسے موذی مرض کا خاتمہ ۔۔۔ قوم کو خوشخبری سنادی گئی

2  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ وفاق صوبوں کے ساتھ ملکر ایڈز کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، ایڈزکے تدارک کیلئے وزارت صحت موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے ، وزارت صحت نے ایڈز کے تدارک کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنایا ھے جس کا مقصد استعمال شدہ سرنجوں پر پابندی لگانا ھے۔پیر کو ایڈز کے تدارک اور آگاہی مہم کے

سلسلے میں واک کا انعقادکیا گیا،معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرز ظفرمرزا نے واک کی قیادت کی ۔اس موقع پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ایڈزکے تدارک کیلئے وزارت صحت موثر اقدامات کو یقینی بنارھی ھے۔انہوں نے کہا کہ وفاق صوبوں کے ساتھ ملکر ایڈز کے خاتمے کیلئے پرعزم ھے ۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت نے ایڈز کے تدارک کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنایا ھے جس کا مقصد استعمال شدہ سرنجوں پر پابندی لگانا ھے،سکریننگ کے بغیر انتقال خون کا راستہ بند کرنا ھے ،اس سے خطرناک مرض کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت نے انجکشن سیفٹی کے حوالے سے  ایک جامع منصوبہ تشکیل دیا ھے ،انجکشن سیفٹی کی ٹاسک فورس مستعدی کے ساتھ اس  منصوبے  پر کام کر رہی ھے ۔انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس ڈریپ کے ساتھ ملکر محفوظ انجیکشنز کیلئے قواعد وضع کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں ایڈز کے پھیلنے کی بڑی وجہ ایک سرنج کا بار بار استعمال تھا ۔معاون خصوصی نے کہا کہ آئندہ سال ایک ہی بار استعمال ہونیوالی آٹو ڈسٹرکٹ سرنج استعمال ہوگی ،ایسی سرنج کووعام کیا جائے گا جو بار بار استعمال کی بجائے صرف ایک دفعہ استعمال ہو سکے،ان سرنجوں کی تیاری پر گزشتہ کئی ماہ سے کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیونٹی اپنے رویے بدلیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…