کراچی (این این آئی)کراچی شہر میں ڈینگی مچھروں کے بڑھتے وار مزید 2 افراد کی جان لے گیا ، انسداد ڈینگی پروگرام ڈینگی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی نے 101 افراد کو متاثر کیا جس میں آغا خان اسپتال میں زیر علاج نارتھ ناظم آباد کی رہائشی 48 سالہ خاتون
اور گلشن معمار کا رہائشی 3 ماہ کا بچہ انتقال کر گئے جبکہ انسداد ڈینگی کنٹرول پروگرام رپورٹ کے بطابق سندھ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 112 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، رواں سال سندھ میں ڈینگی سے اب تک 15 ہزار 304 افراد متاثر ہوئیجبکہ سندھ میں ڈینگی بخار میں مبتلا 42 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔