اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی کتنے فیصد آبادی حکماء سے علاج کرواتی ہے؟ رپورٹ میں اہم انکشاف

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )حکیم محمد ابوبکر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ستر فیصد سے زائد آبادی حکماء ہی سے علاج کرواتی ہے ان حقائق کی روشنی میں حکومت کو عوام الناس کی فلاح اور صحت کیلئے قانون مفرد اعضاء طریقہ علاج کی سرپرستی کرے اور اسے ملک بھر میں رائج کرے کیونکہ یہ ایک مکمل طریقہ علاج ہے اس کے مطابق صرف موزوں غذاء اور حسب ضرورت ادویات کے استعمال سے

ہی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے ساتھ ساتھ ان کا مکمل علاج بھی ممکن ہے ۔ان خیالات کا اظہار طب صابر کونسل پاکستان کے زیر اہتمام حفظان صحت اور علاج الامراض میں غذاء کی اہمیت پر منعقدہ دوسرا سالانہ ایک روزہ طبی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ قانون مفرد اعضاء کے مطابق حفظان صحت کا مضمون تعلیمی اداروں میں لازمی قرار دیا جائے تا کہ ہر طالب علم صحت کو قائم و دائم رکھنے کے لیے فطری قوانین سے واقف ہو کر عملی زندگی میں بھر پور ذہنی ، جسمانی صحت کے ساتھ کامیاب ہو ۔ ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں قانون مفرد اعضاء کے ماہر حکماء کرام کو مکمل مراعات کے ساتھ تعینات کیا جائے اور عوام کو آزادی ہو کہ جس شعبہ سے چاہے علاج کروائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون مفرد اعضاء فارما کوپیا امراض کا مکمل حل ہے جو کہ نہایت موثر مختصر نسخہ جات کا مجموعہ ہے حکومت اپنی سرپرستی میں مقامی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ طبی مرکبات کو تیار کروا کر عوام کو سستا علاج فراہم کرے تاکہ قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…