منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

کھانسی کی شکایت پر گلے میں جونک کی موجودگی کا انکشاف‎،سن کر مریض حواس باختہ ہو گیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین میں ایک شخص کے گلے میں 2 زندہ جونک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق چین میں ایک شخص 2 مہینے سے شدید کھانسی میں مبتلا تھا، ڈاکٹر سے رجوع کرنے پر اس کے گلے میں 2 زندہ جونک کی موجودگی کا انکشاف ہوا جو آپریشن کے بعد نکال لی گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 60 سالہ چینی شخص 2 مہینے سے شدید بلغم اور خون والی کھانسی کی شکایت لے کر ڈاکٹر کے پاس گیا جہاں ڈاکٹر نے ابتدائی چیک اپ کے بعد اس کا سی ٹی اسکین کروایا جس میں بھی کھانسی کی کوئی خاص

وجہ سامنے نہ آئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کھانسی اور گلے میں درد بر قرار رہنے کے بعد جب ڈاکٹر نے اس شخص کی برونکو اسکوپی کی تو معلوم ہوا کہ اس شخص کے گلے اورناک میں جونک چپکی ہوئی ملیں جنہیں آپریشن کے ذریعے نکال لیا گیا۔محکمہ جنگلا ت میں ملازمت کرنے والے اس شخص کے گلے کے آپریشن کے ذریعے نکالی گئیں جونکیں 10سینٹی میٹر تک لمبی تھیں،ڈاکٹر نے شبہ ظاہر کیا کہ اس شخص نے پہاڑ ی ندی کا پانی پی لیا ہوگا جس کے ذریعے جونکیں اس کے جسم میں داخل ہو گئیں اور گلے اور سانس کی نالی میں چپک گئیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…