نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں خسرے کا مرض بڑھ رہا ہے کیونکہ متعدد ملکوں میں حکام اپنے شہریوں کو خسرے کے ٹیکے لگانے میں ناکام ہو رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی تازہ رپورٹ میں بتایاگیاکہ اس سال اب تک دنیا بھر سے تقریبا ساڑھے
چار لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے۔ افریقہ میں سب زیادہ کیس کانگو اور چاڈ سے سامنے آئے ہیں۔ لاطینی امریکا میں برازیل اور یورپ میں یوکرائن سے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں پڑوسی ممالک کی نسبت پاکستان میں زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ خسرہ ایک قابل علاج مرض ہے لیکن ویکسین نہ لگوانے کی صورت میں اس کے شکار افراد کی موت واقع ہو سکتی ہے۔