اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 4 کیسز رپورٹ

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ،نئے کیسز لکی مروت، بنوں، اپر اور لوئر کوہستان سے رپورٹ ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک ہی وقت میں4 نئے پولیو کیسز سامنے آگئے۔ نئے پولیو کیسز لکی مروت، بنوں، اپر اور لوئر کوہستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع لکی مروت میں علاقہ بیست خیل تحصیل سرائے نورنگ کی 3 ماہ کی بچی کے نمونے 7 نومبر کو

قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بجھوائے گئے تھے جس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بچی نے پولیو سے بچاؤ کے کوئی قطرے نہیں پیئے تھے۔اسی طرح بنوں کے علاقے جانی خیل تحصیل وزیر کے 10 ماہ کے بچے کے نمونے بھی 31 اکتوبر کو لیبارٹری بھیجے گئے تھے۔ بچے نے مختصر مدت میں اضافی ڈوزز میں صرف 5 ڈوزز حاصل کی تھیں جبکہ روٹین ایمونائزیشن میں صرف ایک ڈوز لی تھی۔ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ضلع کوہستان کی تحصیل پٹن سے 42 ماہ کی بچی کے نمونے27 اکتوبر کو قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بجھوائے گئے تھے۔ جبکہ ضلع کوہستان اپر کی یونین کونسل کمالیہ تحصیل داسو میں5 سال کی بچی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 68 ہوگئی ہے۔ جبکہ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 91 تک پہنچ گئی ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق رواں سال لکی مروت اور بنوں ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ کیسز کے لحاظ سے ہائی رسک اضلاع بن گئے ہیں۔ لکی مروت میں 15 اور بنوں میں 24 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ کوہستان لوئر اور اپر میں رواں سال کے پہلے متاثرہ کیسز کو رپورٹ کیا گیا ہے۔دیگر اضلاع میں شمالی وزیرستان میں 8، تورغر7، ہنگو میں 2 جب کہ باقی اضلاع باجوڑ، چارسدہ، ڈی آئی خان، خیبر شانگلہ، ٹانک اور جنوبی وزیرستان سے ایک ایک کیس کو رپورٹ کیا گیا ہے۔ اب تک بلوچستان سے 7، پنجاب سے 5 اور سندھ سے 10 متاثرہ بچوں کو رپورٹ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…