نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں اسی فیصد سے زائد ٹین ایجرز یومیہ بنیادوں پر ایک گھنٹے سے کم جسمانی ورزش کر پاتے ہیں۔ اس سے مستقبل میں ان کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق
رپورٹ کی شریک مصنفہ فیونا بل نے کہاکہ ہر پانچ میں سے چار نوجوان مسلسل جسمانی ورزش سے حاصل کردہ فوائد سے قاصر ہیں۔ رپورٹ 146 ممالک میں 1.6 ملین طلبا کے ڈیٹا پر مرتب کی گئی ہے۔ جسمانی ورزش قلب اور ذہنی صحت وغیرہ کے لیے اہم ہے۔