ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

طب کی دنیامیں جدت کے مطابق سہولیات پیداکرکے عوام کوریلیف دیاجاسکتاہے ، ڈاکٹریاسمین راشد

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے نیپامیں سینئرافسران کولیکچردیا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے سینئر افسران کو پنجاب کے صحت کے شعبہ کے اہداف، درپیش چیلنجزاورحل کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ حکومت نے صوبہ پنجاب میں صحت کے شعبہ کوسب سے زیادہ بجٹ دیا۔ انہوں نے کہاکہ حالات کوبہترکرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھاناہوںگے۔ صحت مندماں ہی

صحت مندمعاشرہ کی بنیادرکھ سکتی ہے۔ طب کی دنیامیں جدت کے مطابق سہولیات پیداکرکے عوام کوریلیف دیاجاسکتاہے۔ ماں اوربچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہے ہیں۔ کسی بھی معاشرہ میں صحت کے شعبے کابراہ راست تعلق عوام کے ساتھ ہوتاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہمیں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ اہداف کوہرقیمت پرحاصل کرناہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کوپہلی باراپ گریڈ کیاجارہاہے۔ خاندانی منصوبہ بندی ملکی ترقی میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ دسمبرسے سکول ہیلتھ اینڈنیوٹریشن پروگرام کاآغازکیاجارہاہے۔ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بچوں کی نشوونماء بارے آگاہی پیداکرنے کیلئے مؤثرمہم چلائی جائے گی۔ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں تھیلیسیمیاء سے متاثرہ بچوں کیلئے تمام ترطبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ وبائی بیماریوں کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کوپیشنٹ سیفٹی پروگرام کی کامیابی کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی بے حدکمی کاسامناتھا۔موجودہ نرسنگ کالجزکواپ گریڈاورتعدادبڑھائی جارہی ہے۔ٹیکنالوجسٹس کے علاوہ ڈاکٹرزکی کمی کوپوراکیاجارہاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب ہیلتھ سیکٹرسٹریٹیجی 2019-2028 کے اہداف کوحاصل کریںگے اور شعبہ صحت میں اصلاحات لاکربہتری لارہے ہیں۔ میڈیکل ٹیچنگ انسٹی

ٹیوشنزایکٹ گیم چینجرثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں ہربارشعبہ صحت کوجان بوجھ کرنظراندازکیاگیا۔ عوام کاپیسہ عوام پرخرچ کرنے پرمکمل یقین رکھتے ہیں۔ پنجاب کی تاریخ میں ڈاکٹرزکی پہلی بار ریکارڈتنخواہیں بڑھائی گئیں۔ بدعنوانی سے پاک معاشرہ ہی ترقی پاسکتاہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ چھتیس اضلاع میں صحت انصاف کارڈتقسیم کئے جارہے ہیں۔ ہم نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ہزاروں بستروں کااضافہ کیاہے۔ صحت

انصاف کارڈکے حامل افرادسات لاکھ بیس ہزارروپے تک کے مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کوصوبہ بھرکے نجی ہسپتالوں میں ٹیسٹوں، ادویات ودیگرخدمات کے نرخوں کی مانیٹرنگ کاٹاسک دیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسل ہیلتھ کوریج بہت اہم ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیداکررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…