ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

امارات ،پھیپھڑوں کے بغیر پیدا ہونے والے بچے کو تین ماہ بعد ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک ہسپتال سے بھی غیر متحرک پھیپھڑوں سے پیدا ہونے والے بچے کو تین ماہ بعد گھرجانے کی اجازت دے دی گئی۔مذکورہ بچہ یو اے ای کی ریاست عجمان میں فلپائن اور گھانا سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے ہاں وقت سے کئی ماہ قبل پیدا ہوا تھا۔

اور جس وقت اس کی پیدائش ہوئی تھی اس وقت بچے کا وزن محض 520 گرام یعنی آدھا کلو سے تھوڑا سا زیادہ تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچے کی والدہ بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھیں جس وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں آپریشن کا مشورہ دیا اور بتایا کہ اگرچہ بچہ جسمانی طور پر پیٹ میں مکمل طور پر تیار نہیں ہوسکا، تاہم آپریشن کرنے سے مذکورہ بچے کے زندہ رہنے کے نصف امکانات موجود ہیں۔دنیا کے دوسرے کم وزن ترین بچے کو جنم دینے والی خاتون کا ایک بچہ ان کے بلڈ پریشر کی وجہ سے پیدائش سے قبل ہی مر چکا تھا اس لیے ڈاکٹرز نے انہیں حمل کے ساتویں مہینے آپریشن کروانے کا مشورہ دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹرز نے جب حاملہ خاتون کا آپریشن کیا اس وقت بچے محض 28 ہفتوں کا تھا اور اس کے پھیپھڑے بھی مکمل طور پر متحرک نہیں ہوسکے تھے۔غیر متحرک پھیپھڑوں اور محض 520 گرام وزنی بچے کو ڈاکٹرز نے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں رکھ کر ڈرپ اور ٹیوب کے ذریعے اسے مطلوبہ خوراک فراہم کی۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ مذکورہ بچے کو تین ماہ تک انتہائی سخت نگہداشت میں ماں کے پیٹ میں ملنے والی خوراک جیسی خوراک دی گئی اور جب بچے کی عمر 34 ہفتے ہوئی تو اسے ڈسچارج کردیا گیا۔حال ہی میں بچے کو ڈسچارج کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا اور اب مذکورہ بچے کا وزن سوا ایک کلو سے بڑھ چکا ہے اور وہ ایک صحت مند بچے کی طرح بن چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…