نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں بچوں کے تحفظ کی کوششیں ناکام ہو سکتی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیسیف کے قیام کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک بیان میں ادارے نے کہا کہ غربت اور امتیازی سلوک لاکھوں بچوں کی نشوونما کے لیے خطرہ
ہیں۔ اسی طرح موسمیاتی تبدیلیوں نے بھی بچوں کو خاص طور پر متاثر کیا ۔ تاہم یونیسیف نے کہا کہ اس کی کوششوں سے پانچ سال سے کم عمر میں وفات پانے والے بچوں کی تعداد میں ساٹھ فیصد کمی ہوئی ۔ اسی طرح دنیا میں سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد اٹھارہ سے کم ہو کر آٹھ فیصد ہو گئی ہے۔