آنکھوں کے اندر ٹیٹو بنوانے والی آسٹریلوی لڑکی کی بینائی متاثر ٹیٹوبنوانے میں 40منٹ لگے،سیاہی ڈالنے سے بینائی متاثرہوئی،تین ہفتے بعد نظرلوٹ آئی،رپورٹ

8  ‬‮نومبر‬‮  2019

کینبرا(این این آئی)آسٹریلوی لڑکی نے آنکھ کے اندر ٹیٹو بنوانے کی کوشش کی تاہم وہ بینائی سے محروم ہوگئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے شہر برسبین کی 24 سالہ امبر لیوک جنہوں نے اپنے جسم پر تقریباً 200 ٹیٹو بنوارکھے ہیں اور اس کے علاوہ انہوں نے اپنے جسم میں بے شمار تبدیلیاں بھی کروائی ہیں، ان تمام ٹیٹو اور تبدیلیاں کرانے میں انہوں نے کل 37 ہزار ڈالر کی رقم خرچ کی۔امبر کی والدہ کا کہناتھا کہ وہ اپنی بیٹی کو ہمیشہ اس کام سے منع کرتی تھیں۔امبر نے آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اس عمل میں 40 منٹ لگے اور میں بتا نہیں سکتی کہ آنکھوں کے اندر کا سفید رنگ

تبدیل کر کے نیلا کرنے کے بعد مجھے کتنی خوشی ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ میری آنکھوں میں جب اِنک ڈال کر یہ عمل کیا جارہا تھا تو مجھے تکلیف ہوئی مگر میں اس کی پرواہ نہیں کرتی، اگر یہ عمل ٹھیک طریقے سے کیا جاتا تو میں اندھی نہیں ہوتی مگر بدقسمتی سے میری آنکھوں میں زیادہ سیاحی جانے کی وجہ سے میں تین ہفتوں کے لیے اندھی ہوگئی تھی جو کہ میرے لیے کافی مشکل تھا۔امبر کی والدہ نے بتایا کہ انہیں ٹیٹو بنوانے کا شوق کافی پہلے سے تھا اور انہوں نے اپنا پہلا ٹیٹو 16 سال کی عمر میں بنوایا تھا کیونکہ اس دوران اسے ڈپریشن ہوگیا تھا اور امبر کو لگتا تھا کہ ٹیٹو بنوانے سے اس کا ڈپریشن کم ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…