اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر طفر مرزا نے کہا ہے کہ پولیوکے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر موثر قدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، پولیو سے بچا کا واحد حل انسداد پولیو قطرے ہیں، والدین بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پولیو سے بچائو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پولیوکے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر موثر قدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔جن علاقوں میں پولیو کے کیسز زیادہ رونماہوئے وہاں سماجی
سروسزکے دیگرمنصوبے بھی شروع کررہے ہیں۔ پولیو سے بچا کا واحد حل انسداد پولیو قطرے ہیں۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ والدین بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ ملک کے 20 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغازکر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہدف 57لاکھ سے زیادہ بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانا ہے ۔ پنجاب اور سندھ کے 6، 6اضلاع اور بلوچستان کے 8 اضلاع میں مہم ہے۔ پنجا ب میں 28 لاکھ بچوں کو انسدادپولیو قطرے پلانے کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 17 لاکھ اور بلوچستان میں 12 لاکھ سے زیادہ بچوں کوقطرے دئیے جائیں گے۔