جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اگر آپ کے پائوں پر ایسے نشان پڑ جائیں تو انہیں ہلکا مت لیں طبی ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے سب کچھ سامنے لے آئے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر لوگ پیروں میں سوجن کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں اور بعض اوقات یہ سوجن اتنی بڑھ جاتی ہے کہ لوگوں کو پیروں میں درد کی شکایت شروع ہوجاتی ہے جب کہ کچھ لوگ سوجن کے باعث چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہوجاتے ہیں۔لوگوں کی بڑی تعداد اکثر یہ سمجھتی ہے کہ وہ لوگ جو زیادہ چلتے پھرتے نہیں اور بیٹھے رہتے ہیں ان کے پیروں میں سوجن ہوجاتی ہے۔ یہ بڑی حد تک صحیح بھی ہے۔

لیکن پیروں کی سوجن کے پیچھے اور کئی وجوہ ہوتی ہیں جن پر وقت رہتے توجہ نہ دی گئی تو یہ کسی بڑی بیماری کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہیں۔۔پیر یا ٹخنے میں موچ آجانا۔۔۔بعض اوقات پیروں میں چوٹ لگنے کی وجہ سے سوجن آجاتی ہے تاہم بعض لوگ اس سوجن کو سنجیدگی سے نہیں لیتے اور کہتے ہیں کہ خود ہی ٹھیک ہوجائے گی۔ لیکن پیروں کی سوجن کو نظرا نداز نہیں کرنا چاہیے اور ایسی صورتحال میں اول تو چلنے پھرنے سے گریز کرنا چاہیے اور اگر چلنا ضروری ہوتو متاثرہ حصے پر زیادہ زور نہیں دینا چاہیے۔ اس کے علاوہ سوجن والے حصے پر برف لگائیے۔۔انفیکشن۔۔اکثر اوقات پیروں میں سوجن چوٹ لگنے کی وجہ سے نہیں آتی بلکہ انفیکشن کی وجہ سے بھی پیر سوج جاتے ہیں۔ وہ لوگ جو ذیابیطس (شوگر) کے مریض یا اعصابی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں، ان لوگوں کے پیر انفیکشن کی وجہ سے سوج جاتے ہیں۔ اور اگر مریض بغیر کسی وجہ کے اپنے پیروں میں سوجن محسوس کریں تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔۔تنگ جوتے پہننا۔۔۔پیر ہمارے جسم کا بہت اہم حصہ ہوتے ہیں کیونکہ یہ پورے جسم کا بوجھ اٹھاتے ہیں۔ اکثر اوقات تنگ جوتے پہننے کی وجہ سے بھی پیر سوج جاتے ہیں۔ تنگ جوتے پیروں میں خون کی روانی پر اثر انداز ہوتے ہیں لہٰذا ایسے جوتے پہننے چاہئیں جنہیں پہن کر چلنے میں کوئی تکلیف نہ ہو۔ اس کے علاوہ تنگ جوتے پیروں کی ساخت کو بھی خراب کرتے ہیں۔۔زیادہ نمک والی چیزوں سے پرہیز زیادہ نمک یا

سوڈیم والی اشیا جسم میں پانی کی کمی کا سبب بنتی ہیں۔جن کی وجہ سے پیروں کے ساتھ پورے جسم میں سوجن شروع ہوجاتی ہے۔ پورے دن میں 2300 ملی گرام سے زیادہ سوڈیم نہ لیجیے اور ایسے کھانوں سے پرہیز کیجیے جن میں نمک کی مقدار زیادہ ہو۔۔دل اور گردے کے امراض۔۔۔بعض اوقات پیروں میں سوجن، دل اور گردے کی بیماریوں کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ اگر شام کے وقت ٹخنے میں سوجن

محسوس ہو تو یہ دل اور گردے کی بیماری کا طرف اشارہ ہے۔اور اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کے جسم کے اہم ترین حصے (دل اور گردے) صحیح کام نہیں کررہے لہٰذا فوراً ڈاکٹر سے رجوع کیجیے۔۔وزن میں زیادتی۔۔۔پیروں اور ٹخنوں میں سوجن کی ایک وجہ وزن میں زیادتی بھی ہوتی ہے۔ موٹے لوگوں کے جسم میں موجود چربی کی وجہ سے کمر پر دباؤ پڑتا ہے اور پیر سوج جاتے ہیں۔۔زیادہ دیر تک بیٹھے یا کھڑے رہنا۔وہ افراد جو دن کا زیادہ

حصہ بیٹھ کر گزارتے ہیں یا وہ لوگ جو ہر وقت کھڑے رہ کر کام کرتے ہیں (جیسے اسپتال میں موجود ڈاکٹرز اور نرسز وغیرہ) وہ دن کے اختتام پر اکثرمحسوس کرتے ہوں گے کہ ان کے جوتے تنگ ہوگئے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ دیر تک کھڑے رہنے یا بیٹھے رہنے سے پیروں میں خون کی روانی متاثرہوتی ہے اور پیر سوج جاتے ہیں۔ لہٰذا تھوڑے تھوڑے وقت کے بعد اپنے جسم کو حرکت دینی چاہییتاکہ پیروں میں سوجن نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…