لاہور(این این آئی) فضائی آلودگی نزلہ ،زکام اور کھانسی سے بچنے کے لیے بنفشہ ، برگ تلسی کی چائے اور لہسن کی چٹنی مفید ہے ۔ ان خیالات کا اظہارحکیم محمداحمد سلیمی ،حکیم محمد افضل میو ، حکیم سید عمران فیاض،حکیم احمد حسن نور ی اور دیگر نے موسم سرما کی احتیاطی تدابیر کے موضوع پر منعقدہ طبی مذاکرہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا – مقررین نے مزید کہا کہ
موسم سرما کے صحت پر رونما ہونے والے برے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر خالص شہد ملا کر گھونٹ گھونٹ پینا مفید ہے۔ اسی طرح لونگ، دار چینی، سیاہ مرچ اور سونٹھ(زنجبیل) کے سفوف کی ایک چٹکی گرم قہوے میں ملا کر شہد سے میٹھا کر کے پینا بھی مفید ہے۔ اس سے جسم میں حرارت بڑھتی ہے اور قوت مدافعت میں اضافہ ہوتاہے۔