بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

خشک میوہ جات کا استعمال کن موذی امراض سے بچا سکتا ہے ؟ ماہرین نے پیشگوئی کر دی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ 20 گرام خشک میوہ جات (جن میں اخروٹ، ہیزل نٹ، اور مونگ پھلی وغیرہ شامل ہیں) کا استعمال کرنے سے انسان میں امراض قلب، کینسر اور بر وقت موت کے خطرات میں کمی ہوتی ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق خشک میوہ جات میں ’پولی اَن سیچوریٹڈ فیٹس اور مونو اَن سیچوریٹڈ فیٹس‘ پائے جاتے ہیں جو کہ انسانی جسم میں پائے جانے والے ایل ڈی ایل کولیسٹرول

جسے خطرناک چربی بھی کہا جاسکتا ہے اسے کم کرنے میں مدد دیتا ہے جب کہ ان میں ایسی خاصیت بھی پائی جاتی ہے جو کہ جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم رکھتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق 8 لاکھ سے زائد ایسے لوگ جو روزانہ 20 گرام خشک میوہ جات کا استعمال کرتے تھے (جو ایک مٹھی کے برابر ہوتے ہیں) ان لوگوں میں دل کے امراض کے خطرات میں 30 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی جب کہ کینسر جیسے امراض کے خطرات میں 15 فیصد کمی اور قبل از وقت موت کے خطرات میں 22 فیصد کمی واقع ہوئی۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ خشک میوہ جات کا استعمال کرنا انسان کی بھوک میں کمی بھی پیدا کرتا ہے جس سے وزن کم کرنا مزید آسان ہوجاتا ہے۔تحقیق میں شامل لوگوں نے جن میوہ جات کا ستعمال کیا اس میں مونگ پھلی، اخروٹ اور ہیزل نٹ شامل تھے جو کہ فائبر، پروٹین، وٹامن، اور نمکیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ان تمام کے مقابلے میں سب سے زیادہ غذائیت اخروٹ میں پائی جاتی ہے جس میں اومیگا تھری بھرپور مقدار میں ہوتا ہے جو کہ جلد کے لیے بھی بے حد فائدے مند ہے۔امریکن سوسائٹی کی تحقیق کے مطابق اخروٹ میں دیگر خشک میوہ جات کے مقابلے میں اینٹی آکسیڈنٹ بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ روزانہ خشک میوے جات کا استعمال کرنے سے انسان بہت صحت مند زندگی گزارتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…