جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز

datetime 24  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ادویات کی سستے داموں دستیابی اور معیار ہماری ترجیح ہے، جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت کیخلاف ڈریپ کی طر ف سے کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار

انہوں نے وفاقی اور صوبائی ڈرگ انسپکٹرز کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ان رجسٹرڈ، جعلی اور غیر معیاری ادویات کی لعنت کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں کریک ڈائون شر وع کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) ادویات کی مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی سستے داموں دستیابی وزارت قومی صحت اور اس کے ذیلی ادارہ ڈریپ کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈریپ کے انسپکٹرز اور صوبائی ڈرگ انتظامیہ کو حکومتی اور سول انتظامیہ کی بھر پور معاونت حاصل ہے۔ معاون خصوصی نے اپنے خطاب میں قومی میڈ یسنز پالیسی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ قومی میڈیسنز پالیسی کو دو ماہ میں حتمی شکل دے دی جائے گی اس کے علاوہ ڈریپ کے اپنے دفاتر میں بھی تمام سہولیات سے آراستہ لیبارٹریاں ہوں گی۔انہوں نے ڈریپ کی ٹاسک فورس سے خطاب میں ڈرگ انسپکٹریٹ کو دوبارہ فعال بنانے کے ویژن بارے بھی بتایا اور کہاکہ کمپنیوں کے ذریعے ادویات کی تیاری کی نگرانی کے مضبوط نظام سے ٹاسک فورس کے اغراض و مقاصد کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ نیشنل ٹاسک فورس وفاقی اور صوبائی ڈرگ انسپکٹر ز پر مشتمل ہے جو کہ ادویات کے ہول سیلرز ڈسٹری بیو ٹرز کا معائنہ کریں گے جبکہ ان معائنوں، ادویات کے نمونہ جات لینے اور ڈرگ ٹیسٹنگ، رپورٹنگ کے سلسلہ میں وفاقی اور صوبائی حکام ادارے رابطہ کاری کریں گے، ڈریپ کے ایکٹ 2012 اور ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت غیر رجسٹرڈ، جعلی اور غیر معیاری ادویات کی تیاری اور فروخت قابل سزاجرم ہے اور صحت عامہ کے منافی ایسی سنگین سرگرمیوں میں ملوث عنا صر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…