اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

نئے آرڈیننس سے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو غیرمعمولی اختیارات مل گئے

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میڈیکل کمیشن آرڈیننس 2019 کے نفاذ سے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو غیرمعمولی اختیار تفویض ہوگئے، جس کے تحت وہ اپنی مرضی سے فیس کا تعین کرسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ آرڈیننس کے تحت کالجز اضافی ٹیسٹ مثلاً انٹرویو میں امیدوار کو نمبر یا پوائٹس دے سکیں گے۔علاوہ ازیں نجی میڈیکل کالجز کا جن جامعات سے الحاق ہے وہ ان کی ہدایت پر اساتذہ کی بھرتی بھی

کرسکیں گے۔دوسری جانب یہ آرڈیننس سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ڈاکٹروں سے سختی سے نمٹنے کی اجازت بھی دیتا ہے۔ادھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے آرڈیننس کو دھوکا قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ایوان میں آرڈیننس کے خلاف قرارداد لے کر آئیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ آرڈیننس کا نفاذ سپریم کورٹ کے حکم کے منافی ہے۔جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ ’چند ماہ قبل سینیٹ نے پی ایم ڈی سی کے سابق آرڈیننس کی منظوری نہیں دی تھی لیکن حکومت نے ایک مرتبہ پھر آرڈیننس جاری کردیا‘۔انہوں نے بتایا کہ ’حکومتی نمائندوں نے انہیں اجلاس میں طلب کرکے اپوزیشن کی حمایت حاصل کرنے کی دعوت دی تھی لیکن میں نے انہیں بتایا کہ وہ بل پیش کریں تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے رائے طلب کی جا سکے اور اب حکومت نے آرڈیننس کا اعلان کردیا‘۔علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ نیا آرڈیننس وقت کی ضرورت ہے اور طبی تعلیم سے منسلک تمام مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔واضح رہے کہ صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے آرڈیننس پردستخط کے ساتھ ہی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) تحلیل ہوگئی تھی اور اس کی جگہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے لے لی تھی۔اس آرڈیننس کے ساتھ ہی وزارت برائے قومی صحت (این ایچ ایس) نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے پاکستان میڈیکل کونسل کی عمارت کا

کنٹرول سنبھال لیا اور کونسل کے رجسٹرار سمیت 220 ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔ آرڈیننس کی نقول کے مطابق آرڈیننس لانے کا مقصد ملک میں طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔آرڈیننس کی شق 19 کے مطابق میڈیکل یا ڈینٹل کالج میں داخلے کے لیے تمام امیدوار کو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی سی اے ٹی) پاس کرنا ہوگا اور یہ ملک بھر میں ایک ٹیسٹ ہوگا۔

خیال رہے کہ حکومت نے پاکستان میڈیکل کمیشن آرڈیننس کی منظوری کے تناظر میں پاکستان کے تمام میڈیکل اور ڈینٹل ڈاکٹروں کی لائسنسنگ اور رجسٹریشن سے متعلق انتہائی اہم ریکارڈز اور میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کی حفاظت کے لیے فوری ایکشن لیا ہے۔تمام معاملے پر جب پی ایم ڈی سی کے رجسٹرار بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر حفیظ الدین احمد صدیقی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا تھا کہ وہ بھی لاعلم تھے کہ

وزارت قومی صحت نے عمارت کا کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ کرلیا۔خیال رہے کہ رواں برس جنوری کے پہلے ہفتے میں صدر عارف علوی نے پی ایم ڈی سی آرڈیننس 2019 کے عنوان سے ایک آرڈیننس نافذ کیا تھا، جس میں 17 رکنی کونسل کو میڈکل کالجز، ان سے منسلک ہسپتالوں اور ماہرین صحت کے مسائل کا تدارک کرنیکی ہدایت کی گئی تھی۔بعدازاں کونسل تشکیل دی گئی تھی اور 7 مارچ کو

سینیٹ میں بل متعارف کروایا گیا تھا جو قائمہ کمیٹی کو ارسال کیا گیا تھا، آخر کار 26 اگست کو قائمہ کمیٹی نے بل منظور کرلیا تھا۔تاہم 29 اگست کو پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے پی ایم ڈی سی بل 2019 کو مسترد کرنے کے لیے قرارداد پیش کی تھی، جس کے بعد حکومت نے اسی روز بل واپس لے لیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ اپوزیشن سے مشاورت کے بعد نیا بل پیش کیا جائے گا

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…