اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کی منصوبہ بندی میں تعطل نہیں آنے دیں گے، مشترکہ کوششوں سے ڈینگی کیسز میں کمی آ رہی ہے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت ڈینگی کنٹرول کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ ، جڑواں شہروں کی انتظامیہ اور اسپتالوں کے سربراہان نے
شرکت کی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ڈینگی کیسز میں کمی آ رہی ہے، انسداد ڈینگی کی منصوبہ بندی میں تعطل نہیں آنے دیں گے، ڈینگی کے تدارک کیلئے جڑواں شہروں میں بڑے منصوبہ کا اجرا کیا ہے۔معاون خصوصی برائے صحت نے اسلام آباد کے ماحولیاتی نظام کو بھی بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کیس رسپانس کے تحت اسپرے اور فوگنگ کو یقینی بنائیں۔