ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پنجاب کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں کام بند، مریض خوار

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن)پنجاب کے بیشتر بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے گرینڈ ہیلتھ الائنس سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔صوبہ بھر کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور، آپریشن تھیٹرز، ریڈیالوجی اور پیتھالوجی سمیت تمام الیکٹیو سروسز معطل ہیں، علاج معالجہ کی سہولیات نہ ملنے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ترجمان

کا کہنا ہے کہ آج سے الیکٹیو سروسز معطلی کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر کی تمام بڑی شاہراہوں پر احتجاج کیا جائے گا.ان کا کہنا ہے کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق لاہور میں کینال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ، کوئین روڈ، نیپئر (انار کلی) روڈ پر احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں مری روڈ، فیصل آباد میں جیل روڈ ، گجرات میں اسپتال روڈ پر احتجاج کیا جائے گا۔ملتان میں جیل روڈ، ڈی جی خان میں جام پور روڈ، رحیم یاراسپتال روڈ صبح 11 سے دوپہر 3 بجے تک بند رہیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…