اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں 235 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ ایک ہفتے میں 2 ہزار5سو سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ترجمان پمز کے مطابق پمز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 130 سے زائد مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ترجمان پمز کے مطابق ڈینگی وارڈ میں داخل مریضوں کی تعداد 70سے
زائد ہوگئی۔ ترجمان پولی کلینک کے مطابق پولی کلینک میں ڈینگی کے ،99 مریض زیر علاج ہیں۔ترجمان پولی کلینک نے کہاکہ پولی کلینک میں اب تک چھ مریض جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ترجمان پولی کلینک کے مطابق پولی کلینک میں اب تک ڈینگی کے 3 ہزار نو سو مریضوں کا علاج کیا گیا۔نجی ہسپتالوں میں 85 مریض زیر علاج ہیں ،اسلام آباد میں اب تک 8 ہزار740 سے زائد ڈینگی کیسز سامنے آئے۔