ای سگریٹ نے کئی گھرانے اجاڑ دئیے کئی افراد موت کی آغوش میں چلے گئے

13  اکتوبر‬‮  2019

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ کے استعمال سے صحتیاب ہوئے وہ مریض جن کو ہسپتال سے خارج کیا گیا تھا، دوبارہ سے ان کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ اے ایف پی کے مطابق امریکہ میں الیکٹرانک سگریٹ کے استعمال سے 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1300 افراد پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہوئے ہیں۔امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق الیکٹرانک سگریٹ کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے یہ اموات گذشتہ مارچ سے لے کر اب تک ہوئی ہے۔یہ ابھی تک واضح

نہیں کہ اس بیماری کے پیچھے کیا عوامل ہیں تاہم محکمہ صحت کے حکام الیکٹرانک سگریٹ کے استعمال سے ہونے والی اموات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ای سگریٹ کے استعمال سے پھیپھڑوں کے اس مرض کو ’ایوالی‘ کا نام دیا گیا ہے۔17 برس کا ایک نوجوان اس ہفتے ای سگریٹ کے استعمال سے ہلاک ہوا ہے۔سینٹر فار ڈیزیس کنٹرول اینڈ پریونشن کے حکام نے کہا ہے’ ہم ایسے لوگوں سے باخبر ہیں جو علاج کے لیے دوبارہ سے ہسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں، ہمیں اس بیماری کو بہتر طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…