اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

تمام کمشنرزاورڈی سی حضرات اپنے علاقہ جات میں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے مؤثراقدامات اٹھائیں : ڈاکٹریاسمین راشد

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے اقدامات کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیر اوقاف سعیدالحسن جعفری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن(ر) اعجازاحمد، صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرزاہداخترزمان، سپیشل سیکرٹری مدثروحیدملک اورڈی جی ہیلتھ سروسزڈاکٹرہارون جہانگیرنے شرکت کی۔

اجلاس میں کمشنرلاہورآصف لودھی، محکمہ تعلقات عامہ سے ڈائریکٹرنیوزجاویدیونس اورعبدالواحد،ایڈیشنل سیکرٹری لیبرڈاکٹرسہیل شہزاد، محکمہ ہائرایجوکیشن، فشریز، اوقاف، پی ٹی اے، فوڈ، انہار، کوآپریٹو، سپیشل برانچ، پی آئی ٹی بی، موسمیات، واسا، مالیات، ڈی ایچ اے، پولیس، ماحولیات، ایل ڈی اے، ریسکیو و دیگرمحکمہ جات کے افسران کے علاوہ ویڈیولنک سے کمشنرزاورڈی سی حضرات نے بھی شرکت کی۔وزیرصحت پنجاب نے اجلاس میں پنجاب بھر میں انسدادڈینگی اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری صحت زاہداخترزمان نے صوبائی وزیرکوانسدادڈینگی مہم بارے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ اتنے وسائل خرچ ہونے کے باوجودڈینگی کے مریضوں میں اضافہ تشویش ناک ہے۔ تمام اداروں کوسنجیدگی سے ڈینگی پرقابوپانے کیلئے اقدامات اٹھاناہوںگے۔ہرضلع کے ڈینگی کیسزاوراستعمال ہونے والی دوائی کے اعدادوشمار کا باقاعدہ جائزہ لیاجائے گا۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ تمام کمشنرزاورڈی سی حضرات اپنے علاقہ جات میں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے مؤثراقدامات اٹھائیں۔ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کومفت ادویات وسکریننگ کی سہولت دی جارہی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن(ر) اعجازاحمد نے کہاکہ ڈینگی پرقابوپانے کیلئے حفاظتی اقدامات میں غفلت کی صورت میں متعلقہ کمشنرزاورڈی سی حضرات کے خلاف ایکشن لیاجائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…