پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

سحر اور افطار کے دوران دودھ سوڈے کا استعمال نقصان دہ ہے یا فائدہ مند؟ طبی ماہرین نے بتا دیا

datetime 2  جون‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)رمضان المبارک میں افطاری کے اوقات روزہ داروں کی بڑی تعداد دودھ سوڈا پینے کو ترجیح دیتی ہے تاہم طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ دودھ سوڈے کو سحر و افطار میں پینا نقصان دہ ہے۔طبی ماہرین کے مطابق تلی ہوئی اشیاء بھی انسانی صحت کے لیے زہر قاتل ہے۔ رمضان میں سحری اور افطاری کے اوقات میں غیر ضروری اشیاء کھانے سے روزہ رکھنے والے بیمار ہو جاتے ہیں۔

روزہ داروں کی اکثریت سموسوں، پکوڑوں، کچوریوں کو کھانے کو ترجیح دیتی ہے جو انسانی صحت کے لیے زیادہ نقصان دہ ہے۔طبی ماہرین کے مطابق ان چیزوں کے استعمال سے دل کے امراض اور آنتوں کا کینسر ہوتا ہے۔ روزہ داروں کو چاہیے کہ رمضان کے پورے مہینوں میں افطاری کے وقت پھل اور کھجوروں کو استعمال کریں جو صحت کیلئے فائدہ مند ہے۔طبی ماہرین نے انکشاف کیا کہ آج کل کی نئی نوجوان نسل کو ہارٹ اٹیک کی بڑی وجہ بازاری کھانے ہیں۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد فاسٹ فوڈ کھانے کو ترجیح دیتی ہے جو زہر قاتل ہے۔ ماہرین نے بتایاکہ فوڈ اتھارٹی ملاوٹ زیادہ اشیا پر نظر رکھے اور ملاوٹ زدہ اشیا بنانے والوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔طبی ماہرین نے کہاکہ پکوڑوں میں استعمال ہونیوالا بیسن سستا اور چنے کی دال مہنگی ملتی ہے کیونکہ وہ خالص چنے کی دال سے بلکہ کیڑے لگی دالوں کو پیس کر تیار کیا جاتا ہے اس میں مکئی کے دانے اور مونگ کی مسترد دال ڈالی جاتی ہے جس تیل میں پکوڑے تلے جاتے ہیں، اس کی عمر 8 گھنٹے ہوتی ہے جس کے بعد اسے ضائع کردیا جانا چاہیئے۔ماہرین نے کہاکہ دودھ ، سوڈا گرمی کا نہیں ہڈیوں کا توڑہے۔ سوڈے میں موجود فاسفیٹ، کاربونیٹ، کیفین اور چینی کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے، جب دودھ کیساتھ مکس کیا جاتا ہے تو اس میں موجود کیلشیم اس مواد کو جذب کرلیتا ہے، جس سے دودھ کی افادیت ختم ہو جاتی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…