جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

بلڈ پریشر کا عالمی دن، عورتوں میں بلڈ پریشر کی شرح مردوں سے ذیادہ ہے : طبی ماہرین لاہور جنرل ہسپتال

datetime 17  مئی‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) غیر متوازن زندگی سے فشار خون ہائی بلڈپریشر کے خطرات لاحق ہوجاتے ہیں بلڈ پریشر ایسا موذی مرض ہے جو فالج کے حملے کا باعث بھی بنتا ہے ہائی بلڈ پریشر کو انسان کا خاموش قاتل بھی کہاجاتا ہے۔ پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ کے پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر غیاث النبی طیب ، ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق طور اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غیاث الحسن نے بلڈ پریشر کے عالمی دن کے

حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں ہائی بلڈپریشر کامرض بڑی تیزی سے بڑھ رہا ہے زیادہ تر یہ بیماری پختہ عمریابڑھاپے کے دورمیں لاحق ہوتی ہے مگر پاکستان میں اٹھارہ سال عمر سے اوپر جانے والے کم وبیش 20فیصد افراد کسی نہ کسی درجے پر بلڈ پریشر میں مبتلا ہوجاتے ہیں ہمارے ہاں عورتوں میں بلڈ پریشر کی شرح مردوں سے زیادہ ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلڈ پریشر کو معمولی نہ سمجھیں اسے سنجیدگی سے لیں اور فوراً اپنے معالج یا ہسپتال سے رابطہ کریں ۔لاہور جنرل ہسپتال کے طبی ماہرین نے کہا کہ بلڈ پریشر کے اسباب میں گردوپیش کا کلچر انسان کے فطری رجحانات اور صفائی ستھرائی کی کیفیت کا بڑا دخل ہے بلاشبہ جسمانی نظام اندرونی حصوں کی خرابیاں اور بگاڑ بھی بلڈپریشر کا باعث بنتے ہیں لیکن اگر انسان کے گردوپیش کا ماحول بہتربنادیا جائے اس کے معاملات میں اعتدال اور توازن ہوتو اس کا جسمانی اوربدنی نظام بھی انہیں خطوط پر کام کرتا رہتا ہے صحت مندی کے ساتھ اور بلڈ پریشر یا کوئی دوسری تکلیف اس کے نزدیک بھی نہیں پھٹکتی متوازن اور سادہ خوراک صبح شام کی واک یا ہلکی پھلکی ورزش کھیل کود سائیکلنگ تیراکی وغیرہ انسان کو فٹ رکھنے میں بڑے معاون ثابت ہوتے ہیں انسان کی نفسیاتی کیفیت سوچ اور احساسات وغیرہ کا بھی اسکی جسمانی صحت پر بڑااثر مرتب ہوتاہے مثلا جولوگ چھوٹے موٹے معاملات پر بھی غصے اور چڑچڑاہٹ میں مبتلا ہوجاتے ہیں یا وہ زود حس ہوتے ہیں تو انکے خون کا بھی دبائوبڑھ جاتا ہے گھریلو تفکرات معاشی پریشانیاں غربت فاقہ کشی اورلڑائی جھگڑے کا ماحول بھی بلڈپریشر کا سبب بن جاتا ہے اس صورت حال سے بچنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ ہم اپنی روزمرہ زندگی سرگرمیوں کو سادہ بنائیں پھلوں سبزیوں اور دالوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں چکنائی

نمک مصالحہ جات سے گریز کریں ہر روز صبح شام ہلکی پھلکی ورزش اور واک ضرور کریں اپنے مزاج سوچ احساسات اور رویے میں توازن اور اعتدال پیدا کریں معمولی گھریلو باتوں پر ایک دوسرے سے الجھنے کڑھنے اور غصے سے بچیں دوسرو ں کی خوشیوں میں شریک ہوں انکی کامیابیوں پرخوش ہوں جس قدر ممکن ہودوسروں کو آسانیاں فراہم کریں ایک صحت مندمتوازن سوچ ہمیں رویہ اور خوراک ہمیں بلڈ پریشر جیسی اذیت ناک مرض سے محفوظ رکھ سکتے ہیں اپنی شوگر کولیسٹرول

اوربلڈ پریشر کو گاہے بگاہے چیک کروانے سے موذی امراض سے بچا جاسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ مریض کو ہائی بلڈ پریشر کے حملے کا احساس نہیں ہوتا مگر بعض حالتوں میں اس کا اندازہ ضرور لگایاجاسکتا ہے مثلا مریض کا رویہ اور چال ڈھال غیر متوازن پائوں لڑکھڑانے لگتے ہیں دوسروں کے ساتھ معاملات اور بات چیت کے دوران تیز ی اور تندہی جھنجھلاہٹ اور بات بات پرغصہ آجانا ان کی علامات میں شامل ہے۔ان حالات میں مریض کو فوری طور اپنے معالج کے پاس لے جانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…