خیرپور(این این آئی)خیرپور اور گردونواح میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہونے کے بعد اچانک گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث گیسٹرو نے وبا کی صورت اختیار کرلی ہے ،بچے سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں مقامی ڈاکٹروں کی کلینک پر علاج کرانے کے لئے داخل۔
مضافات کے مختلف دیہی علاقوں سے متعدد بچوں کے گیسٹرو میں مبتلا ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں اور کئی بچے سرکاری ونجی اسپتالوں میں داخل کرائے گئے ہیں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ہسپتال ذرائع کے مطابق خیرپورسمیت مضافات میں اچانک گرمی پیدا ہونے سے ضلع بھر کے مختلف دیہاتوں گاؤں میں گذشتہ کئی برس سے صاف پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے باعث گیسٹرو کا مرض پھیل رہا ہے ، ستی ہسپتال کے بچہ وارڈ سمیت سول اسپتال خیرپور میں بھی گیسٹرو میں مبتلا بچے داخل کیے گئے ہیں، ،ڈی ایچ او خیرپور ڈاکٹر محمد حسین ابڑو ۔خیرپور میڈیکل ٹیچنگ سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام جعفر سومرو، ڈاکٹر عبدالرحیم پھنور ،ڈاکٹر سید نجف شاہ اور دیگر ماہر ڈاکٹرز کیمطابق صاف پانی کی عدم فراہمی اور ٹھیلوں دکانوں پر مضر صحت کھلی کھانے پینے کی اشیا کے استعمال سے بچوں میں گیسٹرو کے پھیلا کا سبب بن رہی ہے ۔