طرابلس (این این آئی ) عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ لیبیا میں اس ماہ کے دوران اب تک121 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ایک ترجمان نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ جنگی سردار خلیفہ حفتر کی جانب سے دارالحکومت طرابلس پر قبضہ کرنے کی کارروائی
شروع کرنے کے بعد یہ ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے زخمیوں کی تعداد ساڑھے پانچ سو سے زائد بتائی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے طرابلس کے لیے ادویات بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہاں پر طبی امدادی عملے کی تعداد بھی بڑھائی جا رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے امدادی کارکنوں اور ان کے قافلوں کو تواتر کے ساتھ نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی ہے۔