وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کا تین اضلاع راولپنڈی، اٹک اور ننکانہ میں صحت انصاف کارڈتقسیم کرنے کااعلان

11  اپریل‬‮  2019

لاہور(آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے تین اضلاع راولپنڈی، اٹک اور ننکانہ میں صحت انصاف کارڈتقسیم کرنے کااعلان کردیاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے وفاقی وزیرصحت عامرمحمودکیانی کے ہمراہ اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے نمائندگان سے تفصیلی ملاقات کی۔

اس موقع پرصوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صحت انصاف کارڈکی شکل میں پنجاب کی عوام سے کیاہواوعدہ پوراکررہی ہے۔ صحت انصاف کارڈکادائرہ کارپورے پاکستان میں پھیلائیں گے۔ صحت انصاف کارڈنے پنجاب کے مہنگے ہسپتالوں میں علاج معالجہ سے محروم غریب مریضوں کوباعزت طریقے سے علاج کی سہولت فراہم کی ہے۔ صحت انصاف کارڈکے ذریعے مریض انجیوپلاسٹی، برین سرجری اورکینسرسمیت تمام بڑی بیماریوں کامفت علاج کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈجعلی دعوے داروں کے منہ پرطمانچہ اورتحریک انصاف کاغریب دوست پالیسی کامنہ بولتاثبوت ہے۔ سابقہ کرپٹ حکومت کی طرح ماڈل ٹاون میں صحت کارڈنہیں بلکہ محروم طبقہ میں تقسیم کررہے ہیں۔ ملک میں یکساں اوربہترین طبی سہولیات کی فراہمی تحریک انصاف کے منشورکابنیادی جزو ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرماں بچہ ہسپتالوں کی تعمیرکاجلدآغازہوجائیگا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…