بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی تعداد کم ہورہی ہے : عالمی ادارہ صحت

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی تعداد کم ہورہی ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ برائے صحت کی جانب سے شایع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس7کروڑ30لاکھ لڑکوں جبکہ 6کروڑ80لاکھ لڑکیوں کی پیدائش متوقع ہے، مردوں کی اموات شرح خواتین کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق

گزشتہ16برس کے دوران متوقع اوسط عمر میں ساڑھے 5سال کا اضافہ ہوا، 2016 میں پیداہونے والے بچے 72سال کی عمر تک جینے کی توقع کرسکتے ہیں، گزشتہ 16برس کے دوران کم عمر بچوں کی اموات میں ڈرامائی کمی ہوئی۔متوقع اوسط عمر میں اضافے کی وجہ ایڈز پر قابوپانے میں نمایاں کامیابی ہے، 1990 کے عشرے میں ایڈز کو موت کے پروانے کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امیر اور غریب ملکوں کے افراد کی عمروں میں واضح فرق بدستوربرقرار ہے، امیر اور غریب ملکوں کے باشندوں کے درمیان 18برس کا نمایاں فرق ہے، 2030میں اوسط عمر 92 سال پہنچنے کا امکان ہے۔امیر ملکوں میں زیادہ تر اموات عمر رسیدہ افراد کی ہوتی ہیں، غریب ملکوں میں مرنے والا ہر تیسرا فرد 5 سال سے کم عمر کا بچہ ہوتا ہے۔افریقہ میں اوسط عمر53سال، سوئٹرلینڈ میں83 اور جاپان میں 84 سال ہے، لمبی عمر پانے والوں میں خواتین کی تعداد مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، جنگ کے باعث شام میں متوقع اوسط عمر میں 10 سال کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…