جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

یمن میں ہیضے کی وباء پھیلنے سے متاثرہ افراد ویکسین کی رسائی کے منتظر

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)جنگ زدہ ملک یمن میں ہیضے کی ہلاکت خیز وبا کئی ملین افراد کو متاثر کر چکی ہے لیکن اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو اب تک ادویات پہنچانے کی اجازت نہیں مل پائی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن میں لاکھوں افراد ہیضے کے مرض میں مبتلا ہیں اور اب بھی ہر روز ہزاروں نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ 2017 کے موسم گرما میں اقوام متحدہ نے پہلی مرتبہ یمن میں ہیضے کے مرض سے بچا ؤکے لیے ویکسین پہنچانے کی کوشش کی تھی لیکن عالمی ادارہ ایک برس بعد مئی سن 2018

میں ہی ویکسین کی پہلی کھیپ یمنی حدود میں پہچا پایا تھا۔ اس وقت تک ایک ملین سے زائد یمنی شہری ہیضے کے مرض مبتلا ہو چکے تھے۔اس معاملے سے باخبر اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے بتایاکہ ہیضے سے بچاؤ کی ادویات بروقت نہ پہنچائے جانے کی حقیقی وجہ حوثی باغی تھے،جنہوں نے ادویات لینے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ مسئلہ حل کیے جانے میں کئی ماہ لگ گئے۔حوثی باغیوں کا مطالبہ تھا کہ یہ ادویات اسی وقت قبول کی جائیں گیں جب ان کی فوجوں کے لیے ایمبولینسز اور طبی سامان بھی فراہم کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…