اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے صحت سہولت پروگرام کے کال سنٹر کا دورہ کیا اور اس موقع پر صحت انصاف کارڈ وصول کرنے والے افراد کو لائیو کال کی۔وفاقی وزیر صحت نے مستحقین سے پوچھا کہ کیا ان کو صحت انصاف کارڈ موصول ہوگیا ہے۔وزیر صحت نے صحت انصاف کارڈ وصول کرنے والے افراد کو مبارکبا دی۔یاد رہے کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے بڑی بیماریوں کا 7 لاکھ 20 ہزار تک مفت علاج کروا سکتے ہیں۔وزیر صحت نے صحت سہولت
پروگرام سے مستفید ہونے والے مریضوں سے لائیو کال پر ہسپتال کی طرف سے دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر صحت سہولت انصاف کارڈ کی سہولیات کے بارے میں پوچھا۔ عامر کیانی نے کہاکہ صحت انصاف کارڈ کا دا ئرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب تک 22 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کر دیے ہیں۔ عامر کیانی نے کہاکہ رواں سال مزید تین کروڑ افراد کو ہیلتھ کارڈ ملے گا ۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں 85000 ہزار خاندان کو ہیلتھ کارڈ دیا ہے۔