پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

اچانک بیٹھے بیٹھے کوئی خاص چیز کھانے کا دل کیوں چاہتا ہے؟

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر اوقات اچانک بیٹھے بیٹھے ہمارا دل کوئی خاص چیز کھانے کو چاہنے لگتا ہے۔ یہ چیز کوئی چٹ پٹی ڈش، کوئی میٹھی شے یا کوئی جنک فوڈ ہوسکتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس کا کیا مطلب ہے؟ دراصل جب ہم کسی خاص شے کی بھوک محسوس کرتے ہیں۔

تو اس وقت ہمارے جسم کو کسی خاص شے کی ضروت ہوتی ہے۔ اس وقت ہمارے جسم کو درکار معدنیات میں سے کسی ایک شے کی کمی واقع ہورہی ہوتی ہے اور جسم اس کمی کو پوری کرنا چاہتا ہے۔ تاہم بعض اوقات ہم اس اشارے کا غلط مطلب سمجھ کر نادانستہ طور پر جسم کے لیے مضر اشیا کھا بیٹھتے ہیں۔ آئیں دیکھتے ہیں کہ مختلف اوقات میں کسی خاص شے کے لیے لگنے والی بھوک کا کیا مطلب ہوتا ہے۔ مرغن کھانا جب کبھی ہمارا دل مرغن کھانا کھانے کو چاہتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہمارے جسم کو کیلشیئم کی ضرورت ہے۔ ایسے وقت میں پھول گوبھی یا پنیر ہماری اس بے وقت بھوک کے خاتمے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ مٹھائی میٹھا کھانے کی خواہش کا مطلب ہے کہ ہمارے جسم کو میگنیشیئم درکار ہے۔ ایسے وقت میں خشک میوہ جات اور انگور کھانے چاہئیں۔ نمکین اشیا جب کبھی آپ کو نمکین اشیا کھانے کی طلب ہو تو اس وقت دراصل آپ کے جسم کو کلورائیڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں خشک میوہ جات، دودھ اور مچھلی کھانی چاہیئے۔ تلی ہوئی اشیا اگر آپ کا دل بہت شدت سے تلی ہوئی اشیا کھانے کو چاہے تو اس وقت آپ کو کاربن کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں تازہ پھل کھانا سود مند ہوسکتا ہے۔ مستقل بھوک ہر وقت بھوک لگنا جسم میں امائینو ایسڈ، زنک اور سلیکون کی کمی کی طرف اشارہ ہے۔ یہ کمی پھل، سبزیوں اور سی فوڈ سے پوری کی جاسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…