ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دل کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار دماغ ہوتا ہے : نئی تحقیق

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین کا خیال ہے کہ کسی صدمے کے بعد آپ کے دل کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور ممکنہ طور پر یہ نقصان آپ کا دماغ پہنچاتا ہے۔سوئٹزر لینڈ کے محققین نے شکستہ دل سنڈروم کی غیر معمولی صورت حال سے دو چار افراد پر تحقیق کی ہے۔ اس میں دل کا کمزور پڑ جانا

اور ناکام ہو جانا اچانک ہوتا ہے اور یہ عام طور پر کسی تناؤ یا جذباتی واقعہ جیسے کسی کے مرنے، کھو جانے یا جدا ہو جانے کے نتیجے میں ہوتا ہے۔اس مسئلے کو ابھی پوری طرح سمجھا نہیں جا سکا ہے لیکن یورپی ہارٹ جرنل میں یہ اشارہ ملتا ہے کہ تناؤ یا دباؤ میں ذہنی ردعمل اس میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ زیورخ یونیورسٹی میں ڈاکٹر جلینا غادری اور ان کے ساتھیوں نے شکستہ دل سنڈروم والے 15 مریضوں کے دماغ کی جانچ کی کہ ان کے دماغ میں کیا ہوتا ہے۔ان کے دماغ کے سکین کا مقابلہ جب 39 صحت مند افراد کے سکین سے کیا گیا تو واضح فرق نظر آیا۔ اس میں دماغ کا جو حصہ جذبات اور غیر حساس یا جسم کے خودکار رد عمل جیسے دھڑکن وغیرہ کو کنٹرول کرتا ہے اس حصے سے بہت کم مواصلات دیکھے گئے۔ دماغ کے یہ حصے وہ ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ دباؤ کے ردعمل کو کنٹرول کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…