ملک بھر میں پولیو پھر سر اٹھانے لگا، 10 شہروں کے پانی میں وائرس موجودگی کی تصدیق

16  فروری‬‮  2019

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ انسداد پولیو پروگرام کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں

پولیو وائرس دوبارہ سر اٹھانے لگا۔ 10شہروں کےسیوریج میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی، سکھر، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور اورجنوبی وزیرستان کےسیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن کا کہنا تھا کہ ‘وائرس کی تاحال موجودگی بڑے خطرے کی نشاندہی ہے، والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین ضرور پلائیں کیونکہ یہ قومی فریضہ ہے‘۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیو کے مزید دو نئے کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد رواں سال کی تعداد چار تک پہنچ گئی تھی، بابر بن عطا نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’خیبرپختونخواہ کے علاقے ہنگو میں چار ماہ کی بچی اور لاہور کے علاقے شالیمار ٹاؤن کے 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی‘۔ بابر بن عطا کا کہنا تھا کہ پولیو کیسز کے حوالے سے مکمل اور جامع تحقیقات کی جائیں گے اور غفلت کے مرتکب پولیو رضاکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں انسداد پولیو کی نئی حکمت عملی جلد وضح کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…