منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیاء خوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن ،6 فوڈ پوائنٹس سیل کر دیئے

datetime 15  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اشیاء خوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 فوڈ پوائنٹس سیل کر دیئے جبکہ 53 کو اصلاحی نوٹس، 07 کے لائسنس اپلائی، 13 کی پروڈکشن اصلاح تک بند، 06 کے سیمپلز مزید تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ۔

اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، چوہوں کے فضلہ جات کی موجودگی پر ماما کباب فروش ٹیمپل روڈ کو سیل کر دیا،پروڈکشن ایریا کی بدترین حالت، ناقص سٹوریج ،گندے اور بد بودار ماحول پر کارروائی کی گئی ۔عمران بیف شاپ کوسلاٹر ہاس ریکارڈ نہ رکھنے، حشرات کی بہتات اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سر بمہر کیا گیا،لائسنس کی عدم دستیابی ، ملازمین کے میڈیکلز نہ ہونے اور ناقص انتظامات پائے گئے،کار سرکار میں مداخلت، غیر قانونی طور پر ڈی سیل کرنے پر سخی پاک ڈیری کو دوبارہ سیل کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم عالم روڈ پر سویٹ ٹوتھ نامی ریسٹورنٹ کو ناقص انتظامات پر 40 ہزار جرمانہ عائد کیا،اشیائے خورونوش پر لیبلنگ نہ ہونے اور زنگ آلود مشینوں کے استعمال پر کارروائی کی گئی،گلبرگ میں نمک فیملی ریسٹورنٹ کو صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر 20 ہزار کا جرمانہ کیا گیا۔جبکہ معمولی نقائص پر 53 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس، 07 کے لائسنس اپلائی کروائے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ 13یونٹس کی پروڈکشن اصلاح تک بند، 06 کے سیمپلز مزید تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہاکہ عوام تک صحت بخش خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ناقص خوراک کی بذریعہ ٹیلی فون ہیلپ لائن، موبائل اپلیکیشن یا ویب سائٹ اطلاع دی جا سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…